POETRY

الہامی اشارے

شاعرۃ: آسیہ اسلم

ہر ایک پہ یوں دل کو لُٹایا نہیں جاتا
ہر زخم بھی ہر ایک کو دکھایا نہیں جاتا

ہر بات کو بر سر لب لایا نہیں جاتا
ہر درد کو اشعار میں سنایا نہیں جاتا

جو خواب ہو آنکھوں سے چھلک آنے والا
وہ خواب کبھی دل میں چھپایا نہیں جاتا

احساس نہ ہو جس میں وہ لہجہ ہو کیسا
ایسے کسی لہجے میں سمایا نہیں جاتا

جذبوں کی سچاٸی تو خود رو سا شجر ہے
یہ بیج تو ہر دل میں اگایا نہیں جاتا

جانے کے ارادے کو بھی جانا ہی جانیے
یوں باندھ کر ہر شخص کو بٹھایا نہیں جاتا

جس دل پہ اترتے نا ہوں اِلہامی اشارے
اس دل میں محبت کو بسایا نہیں جاتا 

Color photo of Asia Aslam in front of a mic

Asia Aslam is a writer based in Islamabad. Her work has received recognition and been published on various literary platforms.

Scroll to Top