کہاں تلک کوٸ صدا خیال میں رہتا ہے جواب نا بھی ہو، مگر سوال تو رہتا ہے گو درد بانٹا گیا، پھر بھی کم نہ ہو پایا گو بھول جاؤ مگر ملال تو رہتا ہے وہ قربتوں کی فضاٸیں وہ خوش رنگ گمان بے کیف یادوں کا اک وبال تو رہتا ہے نہ کوٸ ربط رہا، نہ رسمِ وفا کی تشکیل مگر خموشی میں اک کمال تو رہتا ہے بس اک عکس تھا جو بکھر کے جا بھی چکا مگر نظر میں اُس کا جمال تو رہتا ہے نہ شام ڈھلتی ہے اور نہ ہی رات سوتی ہے دل کے جنگل میں کچھ جلال تو رہتا ہے خودی کا زخم لیے پھرتی ہے یوں خامشی کہ خود سے ملنے کا خیال تو رہتا ہے
Asia Aslam is a writer based in Islamabad. Her work has received recognition and been published on various literary platforms.