POETRY

ریت میں گُم تہذیب

شاعرۃ: آسیہ اسلم

،دشت ہے ایک بحرِ سکوت کا نام
ہر زرّہ ریت میں ہے پنہاں ایک کلام

،نہ سایہ، نہ دیوار، نہ کوٸ ٹھکانہ
ریت کی ترتیب میں گم ہے کوٸ فسانہ

،کہتے ہیں آنکھوں کا دھوکہ ہے سراب
اصل میں یہ جاگتی آنکھوں کا ہے خواب

،مٹی کے ٹیلوں تلے ہیں کٸی نشانیاں
تہ در تہ دبی، ان گنت کہانیاں

شب کی تاریکی میں چمکتا رہبر ستارہ
اندھیری راہ میں منزل کا ایک اشارہ

،صحرا کی خامشی کے رنگ ہیں کچھ عجیب
ریت کی چادر میں گم، جیسے کوٸی تہذیب

Color photo of Asia Aslam in front of a mic

Asia Aslam is a writer based in Islamabad. Her work has received recognition and been published on various literary platforms.

Scroll to Top