مریم اپنے بیچلرز کے دوسرے سیمیسٹر میں ہیں اور زیادہ اپنی عملی زندگی میں مصروف رہتی ہیں، پڑھائی اور ساتھ پارٹ ٹائم نوکری۔ لیکن جب بھی وہ جزبات زیادہ محسوس کرتی ہیں تو لکھتی ہیں۔ انہیں نفسیاتی تصاویر اور منفرد رویوں پر مبنی شاعری پسند ہے اور اسی شوق نے ان کے اندر لکھنے کی صلاحیت پیدا کی ہے۔ اردو نہایت ہی سلیقہ مند زبان ہے اور وہ اسے اپنی شخصیت کا ایک حصہ بنانا چاہتی ہیں۔