حیان شرارۃ کی نظم “اینیملز” کے بعد
فلسطین میں دس لاکھ درخت راکھ ہو گۓ
لبنان میں زیتون کے ساٹھ ہزار درخت جل رہے ہیں۔
مٹی بھی جل رہی ہے، اور اسکے ساتھ، مستقبل بھی۔
جب میں پلک جھپکتا ہوں، اپنے خاندان کو دھویں کے سیلاب میں
ڈوبا دیکھتا ہوں۔
یہ مدتوں کا المیہ ہے، یہاں قتل و غارت کے باغوں میں اسکی کوئی
وقعت نہیں۔ یہ ہونے والی نظم
،میں گراۓ گۓ تنوں کو سونپتا ہوں۔ پیارے برگ و پھل
،مجھے پہلے اپنی انسانی محبتوں کے لیے گیت کہنے دو
،ہمارے گھروں میں بسنے والے تمام ناتواں جسموں کو
،وہ جو معذوروں کو ہاتھ یا آنکھ پیش کرتے ہیں
،جو نرمی سے، کسی کھلکھلاتے ہوئے بچے کے بال سہلاتے ہیں
،دریا سمندر کی، سنگ و سبزے کی امیں
ہماری بےسہارا ان گنت ہستیاں۔
جب میں بلاد الشام کے لوگوں کے سامنے
جھکنے سے آزاد ہوں گا، تو لوٹ آؤں گا
قسم کھاتا ہوں کہ میں گیت گاؤں گا
،تمہاری بربادی کے، جڑ اور بیج کے زہریلے ہو جانے کے
،مقدس پرندے اور ِکرم کے
کسی اور کا نہیں تو چاند کا ماتم کرنے
اگر یہ کرتے کرتے مدتیں لگ گئیں تو مجھے معاف کر دینا

Omar Sakr is the acclaimed author of three poetry collections, including The Lost Arabs (UQP, 2019) and Non-Essential Work (UQP, 2023). The Lost Arabs was shortlisted in five significant awards, and won the 2020 Prime Minister’s Literary Award for Poetry; he was the first Arab-Australian poet to receive this major prize. Omar is a widely published essayist and editor whose work has been translated into Arabic and Spanish. Son of Sin is his debut novel.
Annie Shahid is a witness burdened with a conscience and stunned at the moral apathy of our times. She currently lives everywhere.