سید مصطفیٰ تضؔاد ۲۰۲۰ ء سے غزل گوئی کر رہے ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور پیدائشی نام سید مصطفیٰ اطہر ہے۔ گو انکی شاعری میں صنعت تضاد کا استعمال کم ہے مگر ان کے تشخص میں تضاد ضرور ہے۔ تضؔاد فی الوقت اپنا ایم فِل قائدِ اعظم یونیورسٹی سے شعبہ طبیعیات میں کر رہے ہیں۔ ان کو مطالعہ میں نو کلاسیکی غزل سے دلچسپی ہے۔ مشاعروں میں انکی نمایاں خوبی ترنّم سے غزل گوئی سمجھی جاتی ہے۔