اسد علی ذوالفقار ایک نیو میڈیا آرٹسٹ ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ موجودہ سیاسی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ اپنی زندگی میں اپنی ذات اور دوسروں کے لیے ہمدردی رکھنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کام برادریوں اور نسب تعمیر شده اور قدرتی ماحول زبان اور مذہب خدا اور خود سے تعلقات کے گرد گھومتا ہے۔ اسد نے حبیب یونیورسٹی سے کمیونیکیشن اینڈ ڈیزائن میں بی اے کیا ہوا ہے۔ ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ۲۰۲۲ میں انہیں پرنس کلاز سیڈ ایوارڈ نوازا گیا۔