Rabindranath Tagore

رابندر ناتھ ٹیگور ۷؍مئی ۱۸۶۱ء کو  کلکتہ (برٹش انڈیا ) میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک شاعر، مصنف، ڈراما نگار، موسیقار، فلسفی، سماجی رہ نُما، مصوّر اور تعلیم دان بھی تھے۔ آپ نے ہندوستان میں  بنگالی موسیقی اور اَدب  کو ایک نئی جہت عطا کی۔ آپ کی وجہ شہرت اَدب کا نوبیل انعام بھی ہے، جو آپ کو ۱۹۱۳ء میں آپ کے مجموعہ نظم ’گیتانجلی‘ کے لیے دیا گیا۔

نوبیل انعام کی آفیشل ویب سائٹ پر درج ہے کہ اَدب کا نوبیل انعام رابندر ناتھ ٹیگور کو  دیا گیا، کیوں کہ اپنے لطیف، انتہائی حساس اور دل کش اشعار  کے ذریعے انھوں نے اپنی شاعرانہ فکر کو مغربی ادب کا حصّہ بنادیا ہے۔

Fiction
سبھا

جب اُس لڑکی کا نام سبھاشنی رکھا گیا تھا، تب کون جانتا تھا کہ وہ گونگی نکلے گی۔ اُس کی دو بڑی بہنوں کا نام سکیشنی اور سہاسنی تھا

Scroll to Top